20 فروری 2012 - 20:30

یمن کےشہر تعز میں عوام نے مظاہرہ کرکے صدارتی انتخابات کےبائیکاٹ کااعلان کیاہے۔

ابنا: مظاہرین نے واحد صدارتی امیدوار عبدربہ منصور ہادی کی مخالفت کرتےہوئے تاکید کی کہ یہ انتخابات، خلیج فارس تعاون کونسل کےمنصوبہ کاحصہ ہے اور اس کامقصد انقلابیوں کےمطالبات کونظراندازکرنااور علی عبداللہ صالح کو نئی شکل میں دوبارہ زندہ کرناہے۔واضح رہے کہ یمن کی انقلابی تحریک میں اب تک دوسوافراد ہلاک ہوچکےہيں ۔

درایں اثناالحوثی قبائل کےتیرہ گروہوں نے انتخابات کےبائیکاٹ کےلئے ایک اجلاس منعقد کیاہے العالم کی رپورٹ کےمطابق الحوثی گروہوں نے ان انتخابات کامقصد ،یمن میں امریکی پالیسیوں کوعملی جامہ پہنانا اورانقلاب کی راہ میں مرنےوالوں کےخون کوپامال کرناقراردیا۔الحوثی گروہوں نےتاکید کی کہ یہ انتخابات ایک ڈرامہ اور قوم کےساتھ خیانت ہے۔واضح رہے کہ یمن میں قبل ازوقت انتخابات آج سےشروع ہوئےہيں ۔اس کامقصد موجود ہ صدر علی عبداللہ صالح کےجانشین کاتعین ہے۔........

/169